25 جولائی، 2024، 12:07 PM

ہیمبرگ کے اسلامی مرکز کی بندش سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی ہے، ایران

ہیمبرگ کے اسلامی مرکز کی بندش سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی ہے، ایران

ایرانی قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ ہیمبرگ کے اسلامی مرکز کی بندش سفارتی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے جرمن وزارت داخلہ کے حکم پر ہیمبرگ کے اسلامک سینٹر کو بند کرنے کے لیے جرمن پولیس کے چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام جرمن حکام کی اسلامی اصولوں سے بے انتہا دشمنی کو ظاہر کرتا ہے اور سفارتی اصولوں کے خلاف ورزی ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے رکن نے مزید کہا کہ اس طرح کا رویہ ایران کی تاریخی یادداشت میں ہمیشہ رہے گا اور بلاشبہ مناسب ردعمل کا باعث بنے گا۔

ایرانی پارلیمنٹ میں سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ وزارت خارجہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس مسئلے پر جلد از جلد رد عمل ظاہر کرے اور اس قسم کے طرز عمل کے خلاف فیصلہ کن اقدام کرے۔

News ID 1925591

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha