21 جولائی، 2024، 10:40 PM

"تل ابیب جلد ناامن ہوگا" دیوار فلسطین تہران کی زینت بن گیا

"تل ابیب جلد ناامن ہوگا" دیوار فلسطین تہران کی زینت بن گیا

"تل ابیب جلد ناامن ہوگا" تہران کے فلسطین اسکوائر پر عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کے خلاف یمنی تنظیم انصاراللہ کے کامیاب آپریشن کے بعد عبرانی زبان میں یہ جملہ "تل ابیب ناامن ہوگا" فلسطین اسکوائر کی زینت بن گیا ہے۔

تہران کے مرکز میں واقع فلسطین اسکوائر جہاں فلسطینی سفارت خانہ بھی موجود ہے، فلسطین کے حق میں مظاہروں کا مرکز رہا ہے۔

یمنی کے مغربی شہر الحدیدہ پر صہیونی حملے کے بعد انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے اپنے خطاب میں صہیونی حکومت کو دھمکی دی ہے۔ ٹی وی پر خطاب کے دوران الحوثی نے کہا کہ صہیونی حکومت نے یمنی معیشت کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ یمن کی جانب سے غزہ کی حمایت میں کاروائیوں کے روکنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔ اسرائیل الحدیدہ پر ہونے والے حملے کو بڑی کامیابی کے طور پر پیش کررہا ہے۔

انہوں نے غزہ میں صہیونی جارحیت جاری رہی تو یمن صہیونی حکومت کے خلاف آپریشن کا نیا مرحلہ شروع کرے گا۔ تل ابیب پر یمنی ڈرون حملے صہیونی نفسیاتی طور پر مفلوج ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تل ابیب پر حملے میں استعمال ہونے والا ڈرون یمنی ماہرین نے بنایا تھا اور ملکی ٹیکنالوجی استعمال ہوئی ہے۔ یمن غزہ کی حمایت سے ہرگز عقب نشینی نہیں کرے گا۔ یمن اسرائیل سے ڈیل کرنے کے بجائے اس کا مقابلہ کرے گا۔

الحوثی نے کہا کہ صہیونیوں کو خوف میں مبتلا ہونا چاہئے کیونکہ نتن یاہو نے جھوٹے بیانات کے سہارے ان کی تباہی کا سامان فراہم کیا ہے۔ یمن پر حملے سے ہمارا عزم مزید مستحکم ہوگا۔ ہم غزہ کی حمایت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے ہفتے کے دن یمنی بندرگاہ الحدیدہ پر فضائی حملہ کیا تھا جس میں تیل کے کنوؤں کو نشانہ بنایا تھا۔

News ID 1925548

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha