28 جون، 2024، 7:51 PM

کراچی، بھاری ٹرن آؤٹ اسلامی جمہوری ایران کے بدخواہوں کے منہ پر طمانچہ ہے، ایرانی قونصل جنرل

کراچی، بھاری ٹرن آؤٹ اسلامی جمہوری ایران کے بدخواہوں کے منہ پر طمانچہ ہے، ایرانی قونصل جنرل

کراچی میں تعیینات ایرانی قونصل جنرل نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات میں عوام کی بھاری اکثریت کے ساتھ شرکت ایران کے دشمنوں اور بدخواہوں کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ملک کے اندر اور باہر پولنگ کا عمل جاری ہے۔ بیرون ملک مقیم ایرانی شہریوں کو انتخابی عمل میں شریک کرنے کے لئے دنیا بھر کے ممالک میں پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔

پاکستان کے سب سے بڑے اور تجارتی شہر کراچی میں تعیینات ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے صدراتی الیکشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد کہا کہ کراچی میں بڑی تعداد میں ایرانی مقیم ہیں۔ ایرانی قونصل خانے میں قائم پولنگ اسٹیشن میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

کراچی، بھاری ٹرن آؤٹ اسلامی جمہوری ایران کے بدخواہوں کے منہ پر طمانچہ ہے، ایرانی قونصل جنرل

انہوں نے کہا کہ کراچی میں مقیم ایرانی بڑی تعداد میں صبح 8 بجے پولنگ شروع ہوتے ہی قونصل خانے میں قائم پولنگ اسٹیشن پر حاضر ہوکر ووٹ کاسٹ کررہے ہیں۔ بیرون ملک مقیم ایرانی شہری صدر کے انتخاب میں حصہ لے کر ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں۔

کراچی، بھاری ٹرن آؤٹ اسلامی جمہوری ایران کے بدخواہوں کے منہ پر طمانچہ ہے، ایرانی قونصل جنرل

انہوں نے کہا کہ عوام کی اکثریت کی انتخابات میں شرکت سے ملک میں جمہوری نظام پہلے سے زیادہ مستحکم ہوگا اور دنیا کے سامنے ایران کا امیج مزید بہتر ہوگا۔

حسن نوریان نے کہا کہ بھاری ٹرن آؤٹ ملک دشمن عناصر اور بدخواہوں کے منہ پر زور دار طمانچہ ہوگا۔

News ID 1925056

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • Hasan 00:36 - 2024/06/29
      0 0
      👍