29 جون، 2024، 5:14 PM

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، ہندوستان اور جنوبی افریقہ کا فائنل آج

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، ہندوستان اور جنوبی افریقہ کا فائنل آج

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل آج جنوبی افریقہ اور ہندوستان کے درمیان بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فائنل ہندوستان کے وقت کے مطابق شام 7:30 بجے جبکہ ایرانی وقت کے مطابق 5:30 بجے کھیلا جائے گا۔ فائنل میں پہنچنے والی دونوں ہی ٹیمیں ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست رہی ہیں۔ کرکٹ ماہرین کے مطابق ورلڈ کپ فائنل کے دلچسپ ہونے کا امکان ہے، جبکہ موسم بھی کروٹیں لے رہا ہے اور بارش بھی مداخلت کیلئے تیار ہے۔ بارش کے امکان کے پیش نظر اتوار کو ریزرو ڈے رکھا گیا ہے تاہم اس دن بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔

قوانین کے مطابق اگر دونوں دن میں میچ مکمل نہ ہوا تو دونوں ٹیمیں بغیر ہارے ٹرافی کی حقدار قرار پائیں گی۔

واضح رہے کہ ہندوستان نے تیسری مرتبہ فائنل میں رسائی حاصل کی ہے، دو ہزار چودہ کے فائنل میں اسے سری لنکا نے شکست دی تھی، جبکہ اُس نے دو ہزار سات کے پہلے ورلڈ کپ کو اپنے نام کیا تھا۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کی ورلڈ کپ کے فائنل میں یہ پہلی انٹری ہے۔ فائنل میں جو ٹیم کامیاب رہے گی وہ ناقابل شکست رہتے ہوئے ٹورنامنٹ جتنے والی پہلی ٹیم ہوگی

News ID 1925085

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha