6 جون، 2024، 6:56 AM

آئی اے ای اے بورڈ آف گورنرز قرارداد کی سخت مذمت کرتے ہیں، ایران

آئی اے ای اے بورڈ آف گورنرز قرارداد کی سخت مذمت کرتے ہیں، ایران

ایرانی وزارت خارجہ نے بین الاقوامی توانائی ایجنسی کی قرارداد کی سخت مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کی وزارت خارجہ نے بعض ممالک کی جانب سے بین الاقوامی توانائی ایجنسی میں ایران کے خلاف قرارداد کی منظوری کی سختی کے ساتھ مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ قرارداد ایک غیر سیاسی اقدام اور ماضی میں مغربی ممالک کی شکست خوردہ پالیسی کا تسلسل ہے جس کا مقصد خودمختار ممالک کے خلاف بین الاقوامی اداروں کو سیاسی اہداف کے تحت استعمال کرنا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران عالمی توانائی ایجنسی کے ساتھ بین الاقوامی قوانین کے تحت تعاون کے لئے تیار ہے۔ اس قرارداد کی منظوری کے باوجود ایران بین الاقوامی قوانین کے مطابق ملک کو حاصل حقوق کے تحت ایٹمی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتا رہے گا۔

News ID 1924517

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha