مہر خبررساں ایجنسی شہاب نیوز کے حوالے سے کہا ہے کہ فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس نے صہیونی حکومت کے خلاف ایران کی فوجی کاروائی کی قدردانی کی۔ اسرائیلی دہشت گرد حملے میں شام میں ایرانی قونصل خانہ تباہ اور کئی فوجی مشیر شہید ہوگئے تھے۔
مقاومتی تنظیم نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کی جانب سے غزہ اور مشرق وسطی میں دہشت گردی میں ملوث صہیونی حکومت کی حمایت انتہائی قابل مذمت ہے۔ انسانی حقوق کے دعویدار مغربی ممالک نے غزہ میں صہیونی حکومت کی جارحیت اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے سامنے اپنی آنکھیں بند کررکھیں ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نے صہیونی حکومت کو بروقت اور موثر جواب دے کر ثابت کردیا کہ اسرائیل کی بدمعاشی اور غنڈہ گردی کا دور ختم ہوا ہے۔ صہیونی حکام کے بلند و بانگ دعوے اندر سے کھوکھلے ہیں۔
حماس نے عرب اور مسلمانوں کے ساتھ عالمی حریت پسندوں سے اپیل کی کہ طوفان الاقصی میں فلسطینی عوام کی حمایت اور بیت المقدس کی آزادی کی تحریک کا ساتھ دیں۔
آپ کا تبصرہ