27 مارچ، 2024، 3:24 PM

اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل نہ ہوا تو اسرائیل سے تعلقات منقطع کریں گے، کولمبیا

اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل نہ ہوا تو اسرائیل سے تعلقات منقطع کریں گے، کولمبیا

کولمبیا کے صدر نے انتباہ کیا ہے کہ سلامتی کونسل کی جانب سے جنگ بندی کی قرارداد پر اسرائیل نے عمل نہ کیا تو صہیونی حکومت کے ساتھ سیاسی اور سفارتی تعلقات منقطع کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے کہا ہے کہ اگر صہیونی حکومت غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی جانب سے منظور کی گئی قرارداد پر عمل نہ کرے تو صہیونی حکومت کے ساتھ سفارتی اور سیاسی تعلقات منقطع کئے جائیں گے۔

انہوں نے غزہ میں فلسطینی عوام کے قتل عام پر مغربی ممالک کے رویے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک فلسطینیوں کے قتل عام میں شریک ہیں اور غزہ پر حملوں کی پس پردہ حمایت کررہے ہیں۔

انہوں نے لاطینی امریکی ممالک کے مشترکہ اجلاس کے دوران امریکہ اور اسرائیل کی حمایت پر یورپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی اور فرانس سمیت یورپی ممالک غزہ میں بے گناہ سویلین پر بمباری کی حمایت کررہے ہیں۔

انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ صہیونی حکومت کو غزہ کے خلاف مزید جارحیت سے روکے ورنہ غزہ میں انسانوں کی بڑی تعداد قتل ہوگی جس سے دوسری جنگ عظیم کی یاد تازہ ہوجائے گی۔

News ID 1922878

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha