2 مئی، 2024، 11:20 AM

غزہ میں جارحیت، کولمبیا نے صہیونی حکومت سے سفارتی تعلقات ختم کردئیے

غزہ میں جارحیت، کولمبیا نے صہیونی حکومت سے سفارتی تعلقات ختم کردئیے

کولمبیا کے صدر نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت کے جواب میں صہیونی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کردیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ کولمبیا نے غزہ میں جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے صہیونی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کردیے ہیں۔

صدر گسٹاو پیٹرو نے اس حوالے سے کہا کہ کل سے فلسطینیوں کے خلاف جارحیت اور ان کی نسل کشی پر احتجاج کرتے ہوئے صہیونی حکومت کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں گے۔

صدر پیٹرو نے دارالحکومت کے بولیوار سکوائر پر یوم مزدور کے حوالے سے ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران یہ اعلان کیا۔

دراین اثناء یورپی انسانی حقوق کی تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں پر صہیونی حکومت کے مظالم میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

تنظیم نے مزید کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کو جیل میں تبدیل کردیا ہے جس پر آرمی جوانوں کا پہرہ لگایا ہوا ہے۔ صہیونی فورسز ایک منظم منصوبہ بندی کے ساتھ غزہ میں تعلیمی اداروں اور بنیادی انفراسٹرکچر کو تباہ کررہی ہیں۔

News ID 1923702

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha