20 مارچ، 2024، 5:32 PM

تہران میں پاکستان کے سفیر کی طرف سے نوروز کی مبارک باد

تہران میں پاکستان کے سفیر کی طرف سے نوروز کی مبارک باد

تہران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے عید نوروز کی مناسبت سے ایرانی قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، تہران میں متعین پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے نوروز اور نئے ہجری شمسی سال کی آمد پر ایرانی قوم کو مبارک باد دی ہے۔ پاکستانی سفیر نے یہ مبارک باد ایک ویڈیو پیغام کے ذریعہ دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق محمد مدثر ٹیپو نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ایران کی تاریخ اور ثقافت میں نوروز کو بے حد اہمیت حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید نوروز پر ایرانی قوم کو تہہ دل سے مبارک باد پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں ہو کہ نوروز ہم سب کے لئے، امن، آسائش و خوشیوں کا باعث ہو۔

ایران میں پاکستان کے سفیر نے یہ بات زور دے کر کہی کہ نوروز کا جشن ہزاروں سال سے منایا جاتا رہا ہے اوراسے مختلف قومیں اپنے اہل خانہ کے ساتھ امن و اتحاد کے ساتھ منایا جانے والا جشن قرار دیتی ہيں۔

News ID 1922726

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha