22 فروری، 2024، 8:24 AM

صیہونی فورسز کے خلاف حزب اللہ کی کاروائیاں

صیہونی فورسز کے خلاف حزب اللہ کی کاروائیاں

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے صیہونی فورسز کے خلاف 3 نئی کارروائیاں کی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنان کی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے صیہونی فورسز کے خلاف مزید 3 کارروائیاں کی ہیں۔

تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ  غزہ میں جاری صہیونی مظالم کے جواب میں تنظیم کے جوانوں نے جنوبی لبنان میں صہیونی فورسز کی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مجاہدین نے مقبوضہ علاقوں کے شمال میں واقع صہیونی قصبے  میں اسرائیلی فوجیوں کے خلاف ایک اور آپریشن کیا ہے جس میں فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔

حزب اللہ نے اپنے عزم پر دوبارہ تاکید کی ہے کہ غزہ میں جاری صہیونی جارحیت کے خاتمے تک صہیونی فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔ 

News ID 1922088

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha