6 فروری، 2024، 3:44 PM

غزہ، اسرائیلی حملے جاری، صبح سے اب تک 14 فلسطینی شہید

غزہ، اسرائیلی حملے جاری، صبح سے اب تک 14 فلسطینی شہید

قابض صیہونی فوج کے آج صبح سے غزہ کے خان یونس شہر پر متعدد حملوں میں 14 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ خان یونس شہر کے علاقے حی البراق میں ایک کار پر صیہونی فوج کے میزائل حملے میں 5 فلسطینی شہید ہوگئے اور اس دوران المواصی قصبے میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی خاتون بھی شہید ہوگئی۔

دوسری طرف الجزیرہ ٹی وی چینل کے نمائندے نے رپورٹ دی ہے کہ غزہ کے مرکزی علاقے جحر الدیک میں اسرائیلی ڈرون حملوں میں 5 فلسطینی شہید ہو گئے۔ 

فلسطینی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر سے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم میں شہید ہونے والوں کی تعداد 27 ہزار 585 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 66 ہزار 978 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

News ID 1921716

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha