6 فروری، 2024، 3:25 PM

حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی ٹھکانے پر شدید حملہ

حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی ٹھکانے پر شدید حملہ

لبنان کی اسلامی مزاحمت نے صیہونی فوج کے ایک اور ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان میں قابض صیہونی فوج کے ایک اور مرکز کو نشانہ بنانے کی اطلاع دی ہے۔

حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی ثابت قدم فلسطینی قوم اور مزاحمت کی حمایت میں حزب اللہ کے جوانوں نے صیہونی فوجی مرکز رمیم کو میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

اس کے علاوہ حزب اللہ نے مرگلیوٹ چھاونی پر ایک راکٹ داغا جس سے دو صیہونی فوجی زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے لبنان کی حزب اللہ نے صیہونی فوجی ٹھکانوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

News ID 1921714

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha