مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عراق اور شام پر امریکی حملوں کے بعد روس کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روسی نمائندے واسیلی بینزیا نے کہا کہ امریکی کی طرف سے شام اور عراق پر حملوں کے بعد بین الاقوامی برادری کی خاموش افسوسناک ہے۔ امریکی اتحاد نے عراق اور شام پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈال دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ واشنگٹن جنگ بندی کی مخالفت کرتے ہوئے مغربی ایشیا کی سلامتی کے لئے خطرات ایجاد کررہا ہے۔ جنگ صرف فلسطین اور لبنان کی سرحدوں تک محدود نہیں ہے بلکہ امریکہ اس کو مغربی ایشیا کے دیگر علاقوں تک پھیلانا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ خطے میں امن برقرار کرنے کی خواہش نہیں رکھتا بلکہ اس میں توسیع چاہتا ہے۔ امریکہ کو بین الاقوامی قوانین کی پیروی کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی اپنے مفادات کے لئے بین الاقوامی قوانین سے غلط استفادہ کرتے ہیں۔
دوسری سلامتی کونسل میں چین کے نمائندے نے بھی کہا کہ عالمی برادری امریکی جارحانہ اور فوجی اقدامات کی مذمت کرے۔
آپ کا تبصرہ