مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی اسپیکر کے معاون خصوصی برائے بین الاقوامی امور امیر عبداللہیاں نے کہا ہے کہ خطے کے ممالک کے اندرونی معاملات میں امریکیوں کی دخل اندازی کو خطے کی سلامتی کے منافی سمجھتے ہیں۔
ایرانی اسپیکر کے معاون خصوصی برائے بین الاقوامی امور حسین امیر عبداللہیاں نے عراقی پارلیمنٹ کے رکن برائے خارجہ پالیسی اور سابق وزیر داخلہ محمد الغبان کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں عبداللہیان نے عراق کی نئی پارلیمنٹ اور حکومت کے کاموں کے باضابطہ آغاز پر مبارکباد پیش کرتے ہوئےدونوں ممالک کی پارلیمنٹ کے درمیان مختلف امور میں باہمی تعاون کے فروغ پر تاکید کی۔
اسپیکر کے معاون خصوصی برائے بین الاقوامی نے امریکی فوجیوں کی شام سےعراق منتقلی پر اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم عراق کی سلامتی کو ایران اور خطے کی سلامتی سمجھتے ہیں جبکہ امریکہ کی مداخلت پسند پالیسیوں کو بھی خطے کی سلامتی کے منافی سمجھتے ہیں۔
امیر عبداللہیاں نے امریکی فوجیوں کی شام سےعراق منتقلی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نزدیک عراق کی سلامتی، ایران کی سلامتی کے مترداف ہے لہذا ہم خطے کے ممالک کے اندرونی معاملات میں امریکیوں کی دخل اندازی کو خطے کی سلامتی کے منافی سمجھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عراقی حکومت اور عوام نے اپنی سرزمین کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران، عراق کے ساتھ قریبی اسٹریٹجک پارٹنر شپ جاری رکھے گا۔
اس موقع پر محمد الغبان نے بھی ایران کی جانب سے عراقی حکومت اورعوام کی بدستور حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عراق کی حکومت اور پارلیمنٹ نے ہمیشہ ملک کی سلامتی اور استحکام کے راستے میں قدم اٹھایا ہے۔
آپ کا تبصرہ