27 جنوری، 2024، 12:26 PM

تہران، انسٹاگرام پر تخریبی سرگرمیوں میں ملوث گروہ کا نیٹ ورک تباہ

تہران، انسٹاگرام پر تخریبی سرگرمیوں میں ملوث گروہ کا نیٹ ورک تباہ

تہران کی پولیس کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پولیس نے انسٹاگرام پر تخریبی سرگرمیوں میں ملوث گروہ کا نیٹ ورک تباہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کی پولیس نے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پولیس کے خصوصی دستوں اور امام زمان علیہ السلام کے گمنام سپاہیوں نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے تہران اور اس کے مضافاتی علاقوں میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث گروہ کا کھوج لگایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تخریبی گروہ انسٹاگرام پر ملکی نظام اور حکومت کے خلاف مواد پھیلانے کے علاوہ بے حجابی اور بے پردگی پھیلانے میں مصروف تھا۔

ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے آپریشن کے نتیجے میں تخریبی ٹیموں کے 72 کارکنوں کو گرفتار کرکے قانونی کاروائی کے لئے متعلقہ اداروں کے حوالے کیا گیا ہے۔

تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ٹیم انسٹاگرام پر غیر اخلاقی مواد شئیر کرنے کے علاوہ منظم صورت میں حکومت کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھی اور جوانوں حجاب اور عفاف کے خلاف بھی پروپیگنڈا کرتی تھی۔

News ID 1921506

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha