7 دسمبر، 2023، 5:47 PM

حزب اللہ اور صیہونی رجیم کے درمیان نئی جھڑپیں، اسرائیلی طیاروں کی جنوبی لبنان پر بمباری

حزب اللہ اور صیہونی رجیم کے درمیان نئی جھڑپیں، اسرائیلی طیاروں کی جنوبی لبنان پر بمباری

خبر رساں ذرائع نے صیہونی فوج اور لبنانی مزاحمت کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی خبر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ خبررساں ذرائع نے بالائی الجلیل میں واقع صیہونی فوجی چھاونی پر جنوبی لبنان سے راکٹ حملوں کی اطلاع دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے براہ راست معیان باروخ کے اسرائیلی فوجی سینٹر کو نشانہ بنایا۔

ادھر صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے بھی خبر دی ہے کہ اس کے فوجیوں پر ایک اینٹی آرمر میزائل داغا گیا ہے۔

اسی دوران صیہونی بمباری کے نتیجے میں تل حمام میں ایک لبنانی زخمی ہوا ہے۔ صہیونی فوج نے دعویٰ کیا کہ ہماری افواج پر حملے والے علاقے اور حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا۔

News ID 1920424

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha