3 دسمبر، 2023، 10:51 AM

فلسطینی مجاہدین کا حملہ، 10 صہیونی فوجی ہلاک

فلسطینی مجاہدین کا حملہ، 10 صہیونی فوجی ہلاک

غزہ پر صہیونی حکومت کے حملوں کے جواب میں مقاومتی تنظیموں نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کم از کم 10 صہیونی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں صہیونی فورسز کے جارحانہ حملے جاری ہیں۔ فلسطینی مجاہدین مختلف مقامات پر غاصب صہیونیوں پر جوابی حملے کررہے ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے جوانوں نے غزہ کے شمالی قصبے التوام میں صہیونی فوجیوں کو ایک عمارت کے اندر محاصرے میں لے لیا۔ موقع پر موجود مجاہدین نے کئی اطراف سے صہیونیوں پر شدید حملہ کیا جس کے نتیجے میں عمارت کے اندر محصور کم از کم 10 صہیونی فوجی ہلاک ہوگئے۔

علاوہ ازین القسام بریگیڈز نے یاسین 105 مارٹر گولوں سے حملہ کرکے دو بکتربند گاڑیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ جبکہ حجر الدیک کے علاقے میں بھی مارٹر گولے کی زد میں آکر کئی صہیونی فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

دراین اثناء الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ فایز الدوری نے کہا ہے کہ حماس کے حملے میں تباہ ہونے والے مرکاوا ٹینک میں معمولا 10 نفر ہوتے ہیں لہذا کم از کم دس اسرائیلی فوجی ان حملوں میں مارے جارہے ہیں۔ ان کے مطابق غزہ کی جنگ میں اسرائیلی فوج کی اموات بہت زیادہ ہے لیکن اسرائیل ان کو چھپارہا ہے۔

News ID 1920326

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha