9 دسمبر، 2023، 10:16 AM

صہیونی فوج نے حواس باختگی میں اپنے ہی ٹھکانوں پر بمباری کردی

صہیونی فوج نے حواس باختگی میں اپنے ہی ٹھکانوں پر بمباری کردی

عبرانی میڈیا کے مطابق فلسطینی گروہوں کی شدید مزاحمت اور اچانک ہونے والے حملوں کی وجہ سے اسرائیلی فوج اندھادھند حملے کررہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق غزہ میں فلسطینیوں پر حملہ کرنے کے دوران اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر نے غلطی سے اپنے ہی فوجیوں کے زیراستعمال عمارت پر بمباری کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عبرانی میڈیا نے کہا ہے کہ غزہ میں مقاومتی گروہوں سے لڑنے والے صہیونی فوجیوں نے فضائیہ سے مدد طلب کی۔ صہیونیوں کی مدد کے لئے آنے والے اپاچی ہیلی کاپٹر نے غلطی سے اس عمارت پر بمباری کی جس میں صہیونی فوجی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق حملے میں ایک صہیونی فوجی ہلاک اور کئی زخم ہوگئے ہیں۔

اس سے پہلے الجزیرہ نے کہا تھا کہ چند روز پہلے ایک اور واقعے میں صہیونی میزائل حملے میں ایک فوجی ہلاک ہوگیا ہے۔

News ID 1920460

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha