2 جنوری، 2024، 2:09 PM

غزہ کے خلاف جارحیت، فرینڈلی فائر میں ہلاک ہونے والے صہیونیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

غزہ کے خلاف جارحیت، فرینڈلی فائر میں ہلاک ہونے والے صہیونیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

صہیونی فوجی ذرائع کے مطابق طوفان الاقصی کے بعد حواس باختگی کی وجہ سے بڑی تعداد میں صہیونی فوجی فرینڈلی فائر میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، روسیا الیوم نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کے آپس کی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 18 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

غزہ پر 88 دنوں سے صہیونی فوج کی جارحیت جاری ہے۔ یہ اسرائیل کی تاریخ کی سے سب سے طویل جنگ ہے۔ حماس کے ساتھ مختلف محاذوں پر برسرپیکار فوجی ذہنی اور نفسیاتی طور پر شدید متاثر ہوگئے ہیں اسی وجہ سے آپسی کے تنازعات اور غلط فہمی کے نتیجے میں بھی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

صہیونی فوج کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک 18 صہیونی فوجی فرینڈلی فائر کا شکار ہوچکے  ہیں۔ دو اہلکاروں کو ساتھیوں نے براہ راست فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا جبکہ 9 فوجی گاڑیوں کے نیچے آکر یا بم پھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔

صہیونی فوج کے مطابق فلسطینی مجاہدین کے ساتھ جھڑپوں میں ہر ہفتے اوسطا 2 سے 6 فوجی ہلاک ہورہے ہیں۔

دوسری طرف اسرائیلی ریڈیو نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صہیونی فوج کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اب تک 29 اسرائیلی فوجی فرینڈلی فائر میں مارے گئے ہیں۔

News ID 1920997

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha