رام اللہ میں صہیونیوں کے خلاف کارروائی ميں 2 صہیونی فوجی ہلاک

فلسطینی شہر رام اللہ میں صہیونی فورس کے خلاف کارروائی کے دوران 2 اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی شہر رام اللہ میں صہیونی فورس کے خلاف کارروائی کے دوران 2 اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ المیادین کے مطابق اسرائیلی بربریت کے خلاف ایک فلسطینی نےدفاعی  کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے  جبکہ اس حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔ اسرائیل نے امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقہ میں روانہ کردی ہیں۔ صہیونیوں کو نشانہ بنانے والا فلسطینی بھی درجہ شہادت پر فائز ہوگیا ہے۔

News Code 1886424

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =