مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے پہلی بار 50 سال سے زائد عمر کے افراد پر مشتمل ایک جنگی بٹالین کی تشکیل کی منظوری دے دی ہے۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل کو غزہ کے خلاف جاری جنگ اور شمالی سرحد پر بڑھتے ہوئے تناؤ کی وجہ سے فوجی نفری کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
مبصرین کے مطابق، یہ اقدام نہ صرف اسرائیلی فوجی ڈھانچے پر غیرمعمولی دباؤ کا غماز ہے، بلکہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی فوج دستیاب تمام انسانی وسائل کو بروئے کار لانے کی کوشش کررہی ہے۔
آپ کا تبصرہ