غرب اردن کے شہر نابلس میں ایک اسرائيلی ہلاک

غرب اردن کے شہر نابلس میں ایک عبادت گاہ کے نزدیک فائرنگ میں ایک اسرائیلی ہلاک ہوگیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی فوجی حکام کے مطابق غربِ اردن کے شہر نابلس میں ایک عبادت گاہ کے نزدیک فائرنگ میں ایک اسرائیلی ہلاک ہوگیا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق اس فائرنگ میں کم از کم چار افراد زحمی ہوئے ہیں۔یہ لوگ صبح کی عبادت کے بعد کار میں جا رہے تھے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق فلسطینی افسران نے انہیں ایک بیان میں بتایا ہے کہ فلسطینی فوجی نے ان کی مشتبہ حرکات کے بعد ان پر فائرنگ کی تھی۔اسرائیلی فوج کے مطابق یہ لوگ حضرت یوسف علیہ اسلام (جوزف کے) مقبرے کے نام سے مشہور عبادت گاہ سے نکلے تھے اور ان پر ایک فلسطینی فوجی نے فائرنگ کی اس فوجی کو ان کی نقل و حرکتپر شبہ ہوا تھا۔قدامت پرست یہودی اکثر اس عبادت گاہ میں داخلے پر فوجی پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہیں جو فلسطینی کنٹرول والے علاقے میں ہے۔

News Code 1296627

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 6 =