12 فروری، 2024، 2:12 PM

طوفان الاقصی، صہیونی فورسز حماس کی جال میں پھنس گئیں، صہیونی ذرائع ابلاغ

طوفان الاقصی، صہیونی فورسز حماس کی جال میں پھنس گئیں،  صہیونی ذرائع ابلاغ

اسرائیلی ریڈیو اور ٹی وی نے کہا ہے کہ خان یونس میں صہیونی فورسز کو حماس نے اپنی جال میں گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ خان یونس میں اسرائیلی افواج کو فلسطینی مقاومت کے سامنے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اسرائیلی ریڈیو اور ٹی وی کے مطابق حماس کے جنگجو اپنے خفیہ ٹھکانوں سے نکل کر صہیونی فورسز پر حملے کررہے ہیں جس سے اسرائیلی فوج کے لئے حالات نہایت دشوار ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حماس کی جال میں پھنسنے کے بعد گذشتہ دنوں میں مجموعی طور پر 11 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ 

عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق حماس کے حملوں کے پیش نظر ہلاک شدگان کی لاشیں لے جانے میں کئی روز لگے۔

دوسری جانب رفح پر حملے کا اسرائیل منصوبہ بھی عالمی دباو کے ناقابل عمل ہوتا جارہا ہے۔ عالمی برادری میں اسرائیل کے مجوزہ منصوبے کے بارے میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔

News ID 1921856

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha