12 فروری، 2024، 2:20 PM

امریکیوں کو سکیورٹی معاہدے کی شرائط کے مطابق عراق سے نکل جانا چاہیے، عراقی پارلیمنٹیرین

امریکیوں کو سکیورٹی معاہدے کی شرائط کے مطابق عراق سے نکل جانا چاہیے، عراقی پارلیمنٹیرین

عراقی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے عراق سے قابض امریکی فوجیوں کو نکالنے کے لیے حکومتی اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المعلومہ نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عراقی پارلیمنٹ کے رکن محمد نوری نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کو امریکی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے بارے میں عراقی حکومت کے موقف کی وضاحت کے لیے اجلاس بلانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی جارحیت نے عراق کی حشد الشعبی فورسز کے مراکز کو نشانہ بنایا ہے جو اس ملک کی مسلح افواج کا حصہ ہیں۔

نوری نے کہا کہ عراقی حکومت کو امریکی فوجیوں کو ملک چھوڑنے پر مجبور کرنا چاہئے اور ایسا بغداد اور واشنگٹن کے درمیان طے پانے والے سیکورٹی معاہدے کی بنیاد پر کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ بغداد میں امریکی سفارت خانے میں جدید فضائی دفاعی نظام کی تنصیب جیسے مختلف مسائل ہیں جن پر توجہ دی جانی چاہیے۔

کیونکہ ہم نے دنیا کے کسی ملک میں نہیں دیکھا کہ کسی سفارت خانے کو فضائی دفاعی سسٹم سے لیس کیا گیا ہو۔ مذکورہ دفاعی نظام عراقیوں میں خوف و ہراس کا باعث بن رہا ہے۔

News ID 1921859

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha