12 فروری، 2024، 2:28 PM

غزہ، رفح میں انسانی اور طبی صورتحال المناک ہے، فلسطینی وزرات صحت

غزہ، رفح میں انسانی اور طبی صورتحال المناک ہے، فلسطینی وزرات صحت

غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے رفح میں انسانی صورتحال کو انتہائی تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قابض صہیونیوں کے ہاتھوں گزشتہ رات شہید ہونے والے فلسطینیوں کی میتوں کو ملبے تلے سے نکالنے کا کام ابھی تک جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا ہے کہ رفح شہر میں قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے 67 فلسطینیوں کی میتیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں تاہم ملبے تلے دبے افراد کی لاشوں کو نکالنے کا کام تاحال جاری ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ صیہونی رجیم کے گزشتہ رات کے حملوں میں رفح کے مکانات اور مساجد کو نشانہ بنایا گیا جس سے شہداء کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

واضح رہے کہ گذشتہ رات قابض صیہونی رجیم نے رفح کے مختلف علاقوں کو شدید میزائل حملوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بے پناہ شہادتیں ہوئی ہیں۔

غزہ کے طبی ذرائع کے مطابق رفح میں 14 رہائشی مکانات اور تین مساجد پر حملوں کے نتیجے میں اب تک 110 بے گناہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ 

رپوٹس کے مطابق ان وحشیانہ حملوں کے بعد درجنوں فلسطینی شہداء کی لاشیں رفح شہر کے مختلف علاقوں میں بکھری پڑی ہیں۔

News ID 1921860

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha