27 اکتوبر، 2023، 11:25 AM

قیدیوں کی آزادی، صہیونی حکومت حماس کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر تیار، اسرائیلی ذرائع ابلاغ

قیدیوں کی آزادی، صہیونی حکومت حماس کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر تیار، اسرائیلی ذرائع ابلاغ

صہیونی ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ حماس کی قید میں موجود صہیونیوں کی رہائی کے سلسلے میں اسرائیل فلسطینی تنظیم کی شرائط تسلیم کرنے پر غور کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حماس کی قید میں موجود اسرائیلیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیل غزہ پر حملے بند اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر غور کررہا ہے۔
عبرانی چینل کان نے صہیونی حکومت کے سیاسی اہلکار کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیلی قییدوں کی رہائی کے عوض غزہ کو ایندھن کی فراہمی کی حماس کی شرط پر عملدرامد کے لئے غور کیا جارہا ہے۔
اس سے پہلے صہیونی وزیرجنگ یوا گیلانت نے کہا تھا کہ صہیونی قیدیوں کی رہائی کے بدلے غزہ پر حملے روکنے پر غور نہیں کیا جارہا ہے۔ اس وقت صہیونی حکومت قیدیوں کی رہائی کے تمام آپشنز پر غور کررہی ہے۔
دراین اثناء القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے کہا ہے کہ صہیونی حملوں میں تقریبا 50 اسرائیلی قیدی ہلاک ہوگئے ہیں۔ تنظیم کے دعوی کے مطابق طوفان الاقصی کے دوران اب تک تقریبا 250 صہیونیوں کو مجاہدین نے گرفتار کرکے غزہ کے مختلف مقامات پر رکھا ہوا ہے جن میں صہیونی فوج کے اعلی افسران اور اہلکار بھی شامل ہیں۔
 

News ID 1919665

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha