7 فروری، 2024، 10:06 AM

اسرائیلی حملوں میں اب تک 31 صہیونی یرغمالی ہلاک ہوچکے ہیں، صہیونی فوج کا اعتراف

اسرائیلی حملوں میں اب تک 31 صہیونی یرغمالی ہلاک ہوچکے ہیں، صہیونی فوج کا اعتراف

صہیونی فورسز نے غزہ پر جارحانہ حملوں کی زد میں آکر بڑی تعداد میں صہیونی یرغمالیوں کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فوج نے غزہ پر جارحیت کے دوران حماس کے ہاتھوں یرغمال صہیونیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صہیونی فورسز نے کہا ہے کہ اب تک غزہ میں صہیونی فوج کے حملوں کے نتیجے میں 31 اسرائیلی یرغمالی ہلاک ہوگئے ہیں۔

اس سے پہلے فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس نے بھی کئی مرتبہ اسرائیلی حملوں میں صہیونی یرغمالیوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

دوسری جانب حماس نے کہا ہے کہ پیرس کی طرف سے پیش کردہ تجاویز پر غور کیا جارہا ہے۔ قومی اصلاحات کے منصوبے کے مطابق غزہ میں جنگ بندی، مہاجرین کی واپسی، بے گھر ہونے والوں کو شیلٹر کی فراہمی اور زخمیوں کے علاج کے لئے امداد فراہم کرنا حماس کے مطالبات میں شامل ہیں۔

امریکی وزیرخارجہ نے کہا تھا کہ کسی معاہدے تک پہنچنے میں ابھی وقت لگے گا تاہم مجھے یقین ہے کہ کوئی معاہدہ ہوجائے گا۔

News ID 1921729

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha