1 ستمبر، 2024، 4:55 PM

چوبیس گھنٹوں کے دوران 11 صہیونی ہلاک، صہیونی حکام ایک دوسرے پر برس پڑے

چوبیس گھنٹوں کے دوران 11 صہیونی ہلاک، صہیونی حکام ایک دوسرے پر برس پڑے

عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 11 صہیونیوں کی ہلاکت کے بعد صہیونی حکام کے درمیان جاری اختلافات مزید بڑھ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عبرانی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ فلسطینی مجاہدین کے ہاتھوں صہیونیوں کی ہلاکت میں اضافے کے ساتھ صہیونی حکام کے درمیان جاری اختلافات مزید شدت اختیار کرگئے ہیں۔

صہیونی چینل کان کے نامہ نگار روعی شارون نے کہا ہے کہ گذشتہ روز غزہ میں چھے صہیونی یرغمالیوں کی ہلاکت کا اعلان کیا گیا جبکہ غزہ اور غرب اردن کے مختلف علاقوں میں تین پولیس اہلکاروں اور دو فوجی جوان فلسطینی مجاہدین کے ہاتھوں ہلاک ہوگئے ہیں۔

الخلیل کے شمال مغرب میں فلسطینی جوان کی فائرنگ کے نتیجے میں تین اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد علاقے میں صہیونی فوج کو الرٹ کیا گیا ہے۔

بڑی تعداد میں یرغمالیوں اور سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد صہیونی حکام ایک دوسرے پر تنقید کررہے ہیں۔ 

دوسری جانب سابق وزیراعظم ایہود باراک اور سابق وزیر بنی گینتز عوام سے سول نافرمانی کی تحریک چلانے کی اپیل کررہے ہیں تاکہ نتن یاہو کو مستعفی ہونے پر مجبور کیا جائے۔

News ID 1926309

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha