14 نومبر، 2023، 1:14 PM

غزہ میں سویلین کا قتل عام انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے، ایرانی وزیر خارجہ

غزہ میں سویلین کا قتل عام انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ہنگری کے ہم منصب سے فون پر بات کرتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ نے صہیونی حکومت کے ہاتھوں غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا مرتکب ہورہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبدللہیان نے ہنگری کے ہم منصب پیٹر سجرٹو سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور کہا کہ صہیونی حکومت غزہ میں فلسطینی بے گناہ کا قتل عام کرتے ہوئے انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی کررہی ہے۔

گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے فلسطین سمیت مشرق وسطی کے حالات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ 

اسرائیلی حکومت کے وحشیانہ جرائم کے نتیجے میں غزہ میں بگڑتے ہوئے انسانی بحران کا ذکر کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں بمباری اور لوگوں کے قتل عام کے ذریعے صہیونی حکومت نے تمام اصولوں کو روند ڈالا ہے اور انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ 

ایرانی وزیرخارجہ نے غزہ کے خلاف حکومت کی جارحیت کو فوری طور پر روکنے، پورے علاقے میں جنگ بندی قائم کرنے اور انسانی امداد کی ترسیل کے لیے راہ ہموار کرنے کے لیے عالمی برادری کی جانب سے تل ابیب پر بڑھتے ہوئے دباؤ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماوں نے باہمی تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

News ID 1919990

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha