14 نومبر، 2023، 4:30 PM

امریکہ کا ایران کے مزید 10 ارب ڈالر ریلیز کرنے کا فیصلہ، امریکی میڈیا کا دعوی

امریکہ کا ایران کے مزید 10 ارب ڈالر ریلیز کرنے کا فیصلہ، امریکی میڈیا کا دعوی

امریکی نیوز ویب سائٹ "فری بیکن" نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس ایران کے منجمد اثاثہ جات میں سے مزید 10 ارب ڈالر جاری کرنے پر غور کر رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی ویب سائٹ "فری بیکن" نے لکھا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ ممکنہ طور پر آج (منگل)  پابندیوں سے استثنیٰ کی منظوری دے دے گی، جس کے مطابق ایران کو عراق میں منجمد اثاثوں میں سے کم از کم 10 بلین ڈالر تک رسائی حاصل ہو گی۔ 

مذکورہ ویب سائٹ کے مطابق ان پابندیوں کی چھوٹ بغداد کو اس قابل بنا دے گی کہ وہ ایران سے عراق کو بجلی کی درآمدات کی ادائیگیوں کے لئے یورپ اور عمان میں تہران کے ملکیتی بینکوں کو رقم منتقل کر سکے۔

یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے عراق کو اس شرط پر ایران سے بجلی اور گیس درآمد کرنے کی اجازت دی تھی کہ بغداد میں ایسکرو اکاؤنٹ میں ادائیگیوں کو روک دیا جائے۔

اس سے قبل، بائیڈن انتظامیہ نے جنوبی کوریا میں منجمد ایرانی فنڈز کے 6 بلین ڈالر جاری کیے تھے۔

News ID 1919997

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha