18 فروری، 2024، 2:08 PM

رفح پر مجوزہ اسرائیلی حملہ، جی سیون کا اظہار تشویش

رفح پر مجوزہ اسرائیلی حملہ، جی سیون کا اظہار تشویش

جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ نے صہیونی حکومت کی جانب سے رفح پر مجوزہ حملے اور فلسطینیوں کو غزہ سے نقل مکانی پر مجبور کرنے کی پالیسی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، گروپ سیون کے وزرائے خارجہ نے فلسطین میں جاری صہیونی جارحیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رفح پر اسرائیل کی جانب سے بڑے پیمانے پر حملے سے ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔

اٹلی کی سربراہی میں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جی سیون غزہ میں انسانی بحران سے بچنے کے لئے فوری اقدامات پر زور دیتا ہے۔ رفح میں 15 لاکھ فلسطینی صہیونی مظالم کی وجہ سے جمع ہوگئے ہیں۔

جی سیون میں شامل برطانیہ، کینیڈا، جرمنی، فرانس، اٹلی، جاپان اور امریکہ نے جنوبی غزہ کی صورتحال کو غیرتسلی بخش قرار دیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جی سیون فلسطینی اتھارٹی کو غزہ میں اختیارات دینے اور مزید طاقتور بنانے کی حمایت کرتا ہے۔

جی سیون ممالک نے غزہ میں انسانی بحران کے خاتمے کے ساتھ یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا پرانا دعوی دہرایا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

News ID 1921972

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha