31 مارچ، 2024، 3:17 PM

فلسطین، رفح شہر پر صہیونی حملہ، مصر، اردن اور فرانس کی شدید مخالفت

فلسطین، رفح شہر پر صہیونی حملہ، مصر، اردن اور فرانس کی شدید مخالفت

قاہرہ میں تینوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے صہیونی حکومت کے رفح پر حملے کے منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا مطالبہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں فرانس، اردن اور مصر کے وزرائے خارجہ کے درمیان غزہ کی جنگ اور ان کے نقصانات کے بارے میں مذاکرات ہوئے۔

سکائی نیوز عربی کے مطابق مصری وزیرخارجہ سامح شکری نے اردن اور فرانس کے ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات کے دوران غزہ میں جاری جنگ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں جاری غذائی اور صحت کے بحران اور انسانی المیے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے فلسطینی عوام کو غزہ سے ملک بدر کرنے کی شدید مخالفت کی۔

تینوں رہنماوں نے تاکید کی کہ رفح پر حملوں کے نتیجے میں 15 لاکھ فلسطینی بے گھر ہوجائیں گے۔

مصر ، اردن اور فرانس کے وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا کہ مسئلہ فلسطین کا حل دو ریاستی فارمولہ اور 1967 کی سرحدوں پر واپسی ہے۔

News ID 1922972

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha