1 اکتوبر، 2023، 6:43 PM

عراق کی قومی سلامتی کے مشیر کا سکیورٹی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے تہران کا دورہ

عراق کی قومی سلامتی کے مشیر کا سکیورٹی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے تہران کا دورہ

عراق کی قومی سلامتی کے مشیر نے اتوار کے روز ایک وفد کی سربراہی میں تہران کا دورہ کیا تاکہ ایران اور عراق کے درمیان سیکورٹی معاہدے پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جا سکے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بغداد الیوم ویب سائٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عراق کی قومی سلامتی کے مشیر کے دفتر نے "قاسم الاعرجی" کے دورہ تہران کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراق کی سلامتی کے مشیر آج ایک وفد کی سربراہی میں تہران روانہ ہوگئے ہیں تاکہ ایران اور عراق کے درمیان ہونے والے سیکورٹی معاہدے پر عمل درآمد کے عمل کی پیروی کی جاسکے۔

عراق کی قومی سلامتی کے مشیر کے دفتر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دورہ وزیر اعظم اور عراقی مسلح افواج کے کمانڈر کے حکم پر کیا گیا ہے۔

قاسم الاعرجی کے ساتھ اس دورے میں کردستان ریجن کے وزیر داخلہ ریبر احمد اور اعلی سیکورٹی حکام شامل ہیں۔

واضح رہے کہ تہران اور بغداد کے درمیان طے پانے والے سیکورٹی معاہدے کے مطابق ایران اور کردستان ریجن کی سرحدوں پر موجود دہشت گرد گروہوں کو مکمل طور پر غیر مسلح کرکے سرحدی مقامات سے دور منتقل کرنا قرار پایا ہے۔

News ID 1919113

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha