1 اکتوبر، 2023، 1:47 PM

چین کا قومی دن، صدر رئیسی کا تہنیتی پیغام

چین کا قومی دن، صدر رئیسی کا تہنیتی پیغام

صدر رئیسی نے چین کے قومی دن کے موقع پر صدر شی جن پنگ کو تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چین کے قومی دن کے موقع پر ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے مبارکباد دی ہے۔ صدر شی جن پنگ کے نام پیغام میں صدر رئیسی نے قومی دن کے موقع پر حکومت اور چینی قوم کو مبارکباد دی۔

یاد رہے کہ چین کی کوششوں سے ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہوئے تھے۔ دونوں ممالک نے بیجنگ میں مذاکرات کے آخری دور کے بعد باقاعدہ تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس اعلان کے بعد تہران اور ریاض میں ایک دوسرے سفیر متعین کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

حال ہی میں سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے مشہد میں سعودی قونصل خانے میں تقریب منعقد ہوئی تھی جس میں اعلی حکومتی اور صوبائی حکام نے شرکت کی تھی۔

News ID 1919106

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha