30 اگست، 2023، 4:56 PM

آذربائیجان اور ترکیہ کے حسینی پروانوں کی پرجوش آمد،دونوں ملکوں کے عوامی موکبوں کی زائرین کےلئے خدمات

آذربائیجان اور ترکیہ کے حسینی پروانوں کی پرجوش آمد،دونوں ملکوں کے عوامی موکبوں کی زائرین کےلئے خدمات

اس سال اربعین حسینی کی پیادہ روی میں جمہوریہ آذربائیجان اور ترکیہ کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اربعین حسینی کی عالمی مشی کے آغاز کے ساتھ ہی دنیا کے مختلف ممالک کے لوگ اس عظیم الشان مشی(پیدل سفر) میں شرکت کے لیے کوشاں ہیں۔

جمہوریہ آذربائیجان اور ترکیہ کے عوام بھی اس سال عوامی موکبوں میں بڑی تعداد میں شرکت کے ذریعے حسینی اربعین کی مشی میں پرجوش انداز میں شامل ہو رہے ہیں۔

آذربائیجان اور ترکیہ کے حسینی پروانوں کی پرجوش آمد،دونوں ملکوں کے عوامی موکبوں کی زائرین کےلئے خدمات

جمہوریہ آذربائیجان اور ترکیہ کے عوامی موکبوں کی خدمات اس ویڈیو میں

مہر خبررساں ایجنسی کی خصوصی تصاویر میں جمہوریہ آذربائیجان اور ترکی کے عوام کی اربعین کی مشی میں بڑی تعداد میں موجودگی کو دکھایا گیا ہے۔

ان دونوں ممالک بالخصوص جمہوریہ آذربائیجان کے عوام راستے کی دشواریوں کے باوجود اس عظیم مشی میں شرکت کے لیے عراق کی سرحدوں پر پہنچ گئے ہیں۔

ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حسینی عاشورا کی تعلیمات کو زندہ رکھنے کے لیے کچھ موکب کربلا کے واقعے کے بعد اسیروں کے کارواں کی شکل میں آئے۔

اس کے علاوہ اس عالمگیر مشی کے کچھ شرکاء نے زائرین کی خدمت اور اربعین مارچ میں موجود افراد کو ضروری کھانے پینے کی اشیاء فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدام کیا ہے۔

News ID 1918661

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha