4 اگست، 2023، 12:14 PM

شمالی فلسطین میں صہیونی فوجی گاڑی کو حادثہ، پانچ اہلکار زخمی

شمالی فلسطین میں صہیونی فوجی گاڑی کو حادثہ، پانچ اہلکار زخمی

عبرانی میڈیا کے مطابق صہیونی فورسز کے پانچ اہلکار شمالی فلسطین میں گشت کے دوران حادثے میں زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں گشت کرنے والی سیکورٹی فورسز کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پانچ اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ 

دوسری صہیونی اخبار یدیعوت احارونوت نے خبر دی ہے کہ چند روز پہلے خودسوزی کرنے والے صہیونی فوج کے سپاہی بار کلف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا ہے۔

بار کلف نے 2014 میں غزہ کی جنگ کے دوران زخمی ہونے کے بعد خصوصی فوجیوں کی فہرست میں شامل کرنے کی درخواست دی تھی جس کو وزارت جنگ نے مسترد کردیا تھا۔ اس واقعے سے دلبرداشتہ ہونے کی وجہ سے صہیونی فوجی نے احتجاجا خود کو آگ لگادی تھی۔ 

News ID 1918225

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha