مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں جنوبی کوریا کے سفیر یون کانگ ہیوں نے شہر قم میں مدفون بی بی کرامت حضرت فاطمہ معصومہ (س) کے مزار مطہر پر حاضری دی۔
اس موقع پر مہمان سفیر کو حضرت معصومہ کی زندگی، آپ کی ہجرت، شہر قم اور ایران پر آپ کے اثرات سے آگاہ کیا گیا۔
کورین سفیر نے دعا کی محفل میں شرکت کے علاوہ حرم میں مدفون علماء و مراجع کی قبور کی بھی زیارت کی۔
جنوبی کوریا کے سفیر نے حرم کے شعبہ بین الااقوامی امور کے دفتر کا بھی دورہ کیا۔ آخر میں مہمان سفیر کو انگریزی ترجمے کے ساتھ قرآن مجید تحفے میں دیا گیا۔
آپ کا تبصرہ