10 جون، 2023، 12:18 PM

ایرانی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے ترجمان کی مہر نیوز سے گفتگو؛

منافقین اور داعش کے ساتھ تعاون پر یورپ کو انتباہ

منافقین اور داعش کے ساتھ تعاون پر یورپ کو انتباہ

ایرانی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے ترجمان نے کہا کہ منافقین نے پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملے میں معلومات اکٹھی کر کے داعشی دہشت گردوں کو پیش کی تھیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار سے گفتگو میں ابوالفضل عموئی نے ایرانی پارلیمنٹ پر داعش کی جانب سے دہشت گردانہ حملے کے دن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سیکورٹی اداروں کی جانب سے عمل میں آئیں حالیہ گرفتاریوں سے واضح ہوتا ہے کہ چھ سال قبل، پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملے میں منافقین نے کردار ادا کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان جرائم میں منافقین نے معلومات اکٹھا کرنے اور ان معلومات کو داعشی دہشت گردوں کے حوالے کرنے کا ذمہ لیا تھا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے پاس اس سلسلے میں ٹھوس ثبوت اور معلومات موجود ہیں۔

ایرانی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے ترجمان نے کہا کہ دہشت گرد اور جرائم پیشہ عناصر کچھ بھی نہیں دیکھتے اور اپنے دہشت گردانہ اقدامات کیلئے وہ کسی بھی فکری اور نظریاتی تصادم سے قطع نظر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہیں اور ان کا ہدف ایرانی عوام کو نقصان پہنچانا ہے۔

اسلامی کونسل میں تہرانی عوامی نمائندے نے مزید کہا کہ منافقین اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے درمیان تعاون کے حوالے سے، ہمارے پاس پہلے ہی معلومات ہیں۔ عراق اور شام میں بھی ہم نے دیکھا ہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ، منافقین کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے ذریعے اپنے عزائم تک رسائی حاصل کرتا تھا۔

عموئی نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ میرے نقطۂ نظر سے، یہ تمام ایران مخالف گروہ خواہ ان کے دعوے اور طرزِ فکر مختلف ہو، لیکن وہ ایک ہی مقصد میں متحد ہیں اور وہ ایرانی عوام کو نشانہ بنا کر انہیں نقصان پہنچانا ہے۔

انہوں نے بیان کیا کہ ایرانی پارلیمنٹ پر داعش کے دہشت گردانہ حملے میں منافقین کے کردار کو ثابت کرنا، یورپ ممالک میں منافقین کے حامیوں کی ایک اور واضح نشانی ہے جو مختلف طریقوں سے منافقین کیلئے زمینہ فراہم کرتے ہیں، لہٰذا یورپ ممالک کو معلوم ہونا چاہیئے کہ ان جرائم میں بالواسطہ اور بلاواسطہ، وہ بھی ملوث ہیں۔

ایرانی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے ترجمان نے کہا کہ یہ جاننا ضروری ہے کہ ہماری عوام نے ان تمام سالوں میں ایرانی قومی مفادات اور اسلامی جمہوریہ ایران کی بقاء کیلئے ہزاروں شہداء کی قربانیاں دیں ہیں اور منافقین اور داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کو جان لینا چاہیئے کہ ان کا ایک دوسرے کے ساتھ باہمی تعاون نے ایرانی عوام کی ثابت قدمی میں کوئی خلل پیدا نہیں کیا ہے اور نہ ہی کوئی خلل پیدا ہوگا اور ایرانی قوم دہشت گردوں کو مسترد کر چکی ہے۔

News ID 1917088

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha