9 جون، 2023، 10:01 AM

ایرانی وزیر خارجہ کی آذربائجانی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو

ایرانی وزیر خارجہ کی آذربائجانی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو

ایران اور آذربائجان کے وزرائے خارجہ نے ٹیلفون پر گفتگو کرتے ہوئے خطے کی صورتحال اور دونوں ملکوں کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ امیر عبداللہیان نے آذربائجانی ہم منصب جیحون بایراموف کے ساتھ ٹیلفون پر رابطہ کیا اور دونوں ممالک کے تعلقات سمیت خطے کے دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماوں نے ایران اور آذربائجان کے باہمی تعلقات اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور حال ہی میں پیدا ہونے والی مشکلات کو حل کرنے کے لئے مشترکہ ٹیم تشکیل دے حالات کا جائزہ لینے پر اتفاق کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے حالات کو بہتر بنانے کے لئے میڈیا کو صحیح سمت میں استعمال کرنے اور ہمسایوں کے حقوق کی رعایت کرنے پر تاکید کی۔

یاد رہے کہ ایران اور آذربائجان کے درمیان حالیہ عرصے میں کچھ علاقائی مسائل کی وجہ سے تعلقات میں تناو آگیا ہے۔ دونوں ممالک باہمی افہام و تفہیم سے ان معاملات کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

News ID 1917071

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha