مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اسرائیل کے وزیراعظم نتن یاہو اور امریکی وزیرخارجہ کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی جس میں ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
صہیونی انتہا پسند وزیر اعظن ینیامین نتن یاہو نے اس موقع پر کہا کہ ایرانی جوہری پروگرام کے حوالے سے ہونے والے معاہدے اسرائیل کے لئے کوئی معنی نہیں رکھتے ہیں۔ اسرائیل اپنے دفاع کے لئے ہر ضروری اقدام سے گریز نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہونے والے معاہدے ایران کے ایٹمی پروگرام کو روک نہیں سکتے ہیں۔
دراین اثناء صہیونی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نتن یاہو اور انتھونی بلینکن کے درمیان ٹیلی فون پر ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے خصوصی بات چیت ہوئی۔
ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے متوقع پیشرفت کی وجہ سے تل ابیب کے حکام پریشان ہیں۔ اگر ایٹمی معاملے پر تعمیری مذاکرات کے نتیجے میں کوئی معاہدہ ہوا تو ایران پر اقتصادیاں ختم ہوجائیں گی۔
آپ کا تبصرہ