مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی سائٹ پر بتایا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں چائنیز بینک آئی سی بی سی کی جانب سے بھیجی گئی 500 ملین ڈالر کی رقم موصول ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس رقم سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوں گے۔ اسحاق ڈار نے قرض کی دوسری قسط موصول ہونے پر اللہ کا شکر بھی ادا کیا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل اسحاق ڈار نے بتایا تھا کہ چینی بینک پاکستان کو قرض کی دوسری قسط دینے پر رضامند ہوگیا ہے جس کی کاغذی کارروائی مکمل ہوگئی ہے۔
پاکستان کو چین کے نجی بینک کی جانب پچاس کروڑ ڈالر قرض کی دوسری قسط موصول ہوگئی ہے۔
News ID 1915339
آپ کا تبصرہ