26 فروری، 2023، 11:17 AM

پاکستانی صوبہ بلوچستان میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق، 12 زخمی

پاکستانی صوبہ بلوچستان میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق، 12 زخمی

بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے رکھنی میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ پولیس کے مطابق بارکھان کی تحصیل رکھنی کے بازار میں حجام کی دکان کے باہر کھڑی موٹر سائیکل میں دھماکا ہوا۔

بارکھان پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں 2 بچیا ں بھی شامل ہیں۔

واقعے کے بعد مقامی انتظامیہ، ر یسکیو کے عملے اور لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا جہاں سے شدید زخمیوں کو ڈی جی خان اسپتال روانہ کر دیا گیا۔

واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور آمدو رفت مکمل طور پر معطل کر دی، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں ۔

دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی، جبکہ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے

News Code 1914925

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha