مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستانی وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں ڈونر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں سیلاب سے ہر سات میں سے ایک پاکستانی متاثر ہوا، مشکل گھڑی میں یو این سیکرٹری جنرل کی کوششوں کوسراہتے ہیں۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ حکومت کی کامیابی ہے کہ ہم نے عالمی اداروں سے جتنا مانگا اس سے زیادہ ملا، سیلاب سے تین کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے، پانچ لاکھ ایکڑ پرفصلیں تباہ ہوئیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ زراعت ہماری ریڑھ کی ہڈی ہے اور سیلاب نے ہمارے کمر توڑ دی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں گھروں کی تعمیر کیلیے 1.5 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ سندھ سے کہتا ہوں متاثرین کو گھروں کےمالکانہ حقوق فوری دیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے متاثرین کےلیے گھر بنانے کا کام شروع کردیا ہے، ہمیں صحت زراعت اور تعلیم کے شعبوں کی بہتری کے لیے مزید کوشش کرنی ہیں، سیلاب متاثرین سے وعدہ ہے کہ مل کر آپ کے گھروں کی تعمیر نو کرینگے، یہ ابھی متاثرین سے وعدے کا آغاز ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ پروگرام پی پی پی کے منشور روٹی کپڑے مکان سے ملتا جلتا ہے، ہمیں عالمی اداروں بالخصوص عالمی بینک سے تعاون ملا۔
آپ کا تبصرہ