7 فروری، 2023، 7:11 PM

ایرانی صدر نے فرانس کے سفیر کی اسناد وصول کیں؛

ایرانی معاشرے کے صحیح حقائق منتقل کرنے کو اپنا فریضہ سمجھیں، آیت رئیسی

ایرانی معاشرے کے صحیح حقائق منتقل کرنے کو اپنا فریضہ سمجھیں، آیت رئیسی

آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے تہران میں فرانس کے نئے سفیر کی تقرری کی سفارتی اسناد تحویل میں لیتے ہوئے فرانس میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور اسلامو فوبیا کی بھی شدید مذمت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے تہران میں فرانس کے نئے سفیر کی تقرری کی سفارتی اسناد تحویل میں لیتے ہوئے فرانس میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور اسلامو فوبیا پر سخت خبردار کیا۔
صدر ایران نے کہا کہ ایران کے بارے میں حقائق کو فرانسیسی حکمرانوں تک منتقل کئے جانے کی ضرورت ہے اور فرانسیسی سفیر کو چاہئے کہ اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں۔ 
اس ملاقات میں فرانس کے نئے سفیر نیکولا روش نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات و تعاون مزید فروغ پائے گا۔

انھوں نے کہا کہ پیرس حکومت کی جانب سے ان کا ایک مشن دونوں ملکوں کے تعلقات اور تعاون کی توسیع کی راہ میں پائی جانے والی رکاوٹوں اور غلط فہمیوں کو دور کرنا اور تعلقات و تعاون کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا ہے۔ 

News ID 1914594

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha