9 فروری، 2023، 11:59 AM

ایرانی وزیر خارجہ کا جمہوریہ گنی کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے پر زور

ایرانی وزیر خارجہ کا جمہوریہ گنی کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے پر زور

جمہوریہ گنی کے ثقافت، سیاحت اور دستکاری کے وزیر سے ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اور گنی کے درمیان سیاسی، ثقافت، سائنس اور معیشت کے مختلف شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے پر زور دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افریقی ملک جمہوریہ گنی کے ثقافت، سیاحت اور دستکاری کے وزیر الفا سوما نے جو اس وقت تہران میں موجود ہیں، ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر امیر عبداللہیان سے ملاقات کی۔ 

اس ملاقات میں دونوں رہنماوں نے دو طرفہ تعلقات، سیاسی، ثقافتی، سائنسی اور اقتصادی تعلقات کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ 

امیر عبداللہیان نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو دوستانہ، تاریخی اور بڑھتے ہوئے قرار دیا۔ انہوں نے اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کے لیے دوطرفہ تعاون کے لیے مشترکہ کمیشن کے انعقاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مشترکہ کمیشن کے اجلاس کے انعقاد کی تیاریوں کو ایران اور گنی کے ایجنڈے میں شامل کیا جائے گا۔

گنی کے وزیر ثقافت، سیاحت اور دستکاری نے اپنے دورہ تہران کو مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا ایک قدم قرار دیا۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ان کا ملک اپنی ترقی کے لیے ایران کی مہارت اور تجربات سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل قریب میں دونوں ممالک ایک مشترکہ تعاون کمیشن کا انعقاد کریں گے۔
 

News ID 1914621

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha