مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امت واحدہ پاکستان کے 40رکنی وفد کی ایران کے دورہ کے دوران علمی و مذہبی شخصیات سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے۔
دورہ کے تیسرے روز آیت اللہ العظمی فاضل لنکرانی کے فرزند آیت اللہ محمد جواد فاضل لنکرانی سے خصوصی ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔
آپ جید عالمِ دین ، حوزہ علمیہ قم کے اہم مدرس، مدرسہ قم کے اساتذہ کی جماعت کے رکن، اور اطہر ائمہ کے فقہی مرکز کے سربراہ ہیں۔
انہوں نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ جب تک اسلام دنیا پر حکمرانی نہیں کرے گا حقیقی اور آئیڈیل اسلامی معاشرہ قائم نہیں ہوسکتا ۔
حوزہ علمیہ قم کے استاد نے کہاکہ اسلام کا حقیقی حق بھی اسی وقت ادا ہوگا جب اسلام دنیا پہ حکومت کرے گا۔ایران پہ عالمی سطح پہ پابندیاں ہیں لیکن اسلامی حکومت کے باعث ایران بتدریج ترقی کررہا ہے۔یہ فقط اور فقط اسلام کے فیوض و برکات ہیں۔
انہوں نے کہاکہ عالمی استعمار امریکہ و اسرائیل جمہوریہ اسلامی ایران کا مخالف ہے کیونکہ یہاں حکومتِ اسلامی کا عملی قیام عمل میں لایا گیا۔
آیت اللہ فاضل نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران ان تمام بحرانوں سے نمٹنے میں کامیاب ہو چکا ہے جن سے ملک کو شدید نقصان پہنچ سکتا تھا، لیکن خوش قسمتی سے ملک دشمنیاں بالخصوص پابندیاں یکے بعد دیگرے بے اثر ہوتی جا رہی ہیں اور ملک میں امید کی راہیں کھل رہی ہیں۔
آپ کا تبصرہ