امت واحدہ پاکستان
-
امام خمینیؒ کاہدف معاشرہ کو قرآن و اہل بیتؑ کے دیے ہوئےمعارف کی روشنی میں چلانا تھا،علامہ امین شہیدی
امت واحدہ پاکستان کے سربراہ امام خمینیؒ کے انقلاب کو پہچاننے کے لئے ان اہداف اور نعروں کا جائزہ لینا ضروری ہے جن کے ساتھ وہ میدان میں اترے۔
-
حکومت پاراچنار میں امن قائم کرنے کے لئے اپنی رِٹ اور طاقت کا استعمال کرے، علامہ امین شہیدی
پریس کانفرنس سے خطاب میں پاکستانی معروف عالم دین علامہ امین شہیدی نے کہا کہ اس وقت ریاست کی سب سے بڑی ذمہ داری یہ ہے کہ اس علاقہ میں امن قائم کرنے اور حملہ آوروں کو روکنے کے لئے اپنی رٹ اور طاقت کا استعمال کرے تاکہ اس کے اثرات باقی پاکستان کو نقصان نہ پہنچا سکیں۔
-
پاکستانی معروف عالم دین علامہ امین شہیدی کی مہر نیوز سے گفتگو؛
امام خمینیؒ نے اپنے زمانے اور بعد میں آنے والے جوانوں میں عزم پیدا کیا
امت واحدہ پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ امام خمینیؒ نے اپنے زمانے اور بعد میں آنے والے جوانوں میں عزم پیدا کیا۔ یہی عزم آج یمن، شام، عراق، کشمیر، نائجیریا، فلسطین اور لبنان میں جوانوں کو ہمت اور حوصلہ دلا رہا ہے کہ وہ خالی ہاتھ بھی اپنے زمانے کے مستکبرین کو چاروں شانے چت کرسکتے ہیں۔
-
ایران میں نظامِ مصطفیٰ کا فیض جاری ہے
حرم امام رضاؑ میں اردو سیکشن کے مسئول نے علمائے اہلسنت کا خیر مقدم کیا اور کہاکہ ایران میں نظامِ مصطفیٰ کا فیض جاری ہے اور اتحاد و وحدت کا پرچم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے پاس ہے۔
-
دفتر رہبر معظم کے انٹرنیشنل افئیرز کےسربراہ سےپاکستانی علمائے اہلسنت کی ملاقات؛
مغربی دنیا نے مساوات کے نام پر عورت کی آزادی کو پامال کیا
انکا مزید کہنا تھا کہ مغربی دنیا نے مساوات کے نام پر عورت کی آزادی کو پامال کیا۔شام و ترکیہ میں زلزلے سے قحط پیدا ہوا مگر انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں نے ان تک کوئی امداد نہیں پہنچائی۔
-
ایرانی نائب صدر سے امت واحدہ پاکستان کے سربراہ کی وفد سمیت ملاقات؛
اختلاف پھیلانے والا شیطان اور اتحاد کو فروغ دینے والا رحمنٰ کا بندہ ہے، ایرانی نائب صدر
امت واحدہ پاکستان کے 40رکنی وفد نے ایران کے دارالحکومت تہران میں ایرانی نائب صدر اور مجلس خبرگان میں اہلسنت علمائے کرام کے نمائندہ ڈاکٹر عبد السلام کریمی سے دانشگاہ مذاہب اسلامی تہران میں خصوصی ملاقات کی ہے۔
-
قم المقدس میں جشن مولود کعبہ عظیم الشان وحدت کانفرنس کا انعقاد؛
مسلمان فرقہ بندیوں سے نکل کر امت واحدہ بن جائیں، مقریرین
قدیم مدرسہ علمیہ فیضیہ دارالشفاء کانفرنس ہال میں جشن مولود کعبہ کی مناسبت سے عظیم الشان وحدت کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ جس میں پاکستان کے اہل سنت علمائے کرام کے 40رکنی وفد نے بطور خاص شرکت کی۔
-
مسجد مقدس جمکران میں امت واحدہ پاکستان کے وفد کی حاضری/اتحاد بین المسلمین کا عملی مظاہرہ
وفد نے پانچویں روز قم کے مضافاتی علاقے جمکران میں تاریخی مسجد مقدس جمکران میں حاضری دی اور نوافل ادا کیے۔
-
امت واحدہ پاکستان کے وفد کی قم میں حرم حضرت معصومہ کے متولی سے ملاقات؛
علماء کی ذمہ داریاں سنگین ہیں، امت کو اتحاد و وحدت کی دعوت دینا وقت کی ضرورت ہے، آیت اللہ سعیدی
امت واحدہ پاکستان کے وفد میں شامل علمائے کرام نے قم میں حرم مقدس حضرت فاطمہ معصومہ بنت امام موسی کاظم ﴿ع﴾ کے متولی اور قم کے امام جمعہ آیت اللہ سعیدی سے ملاقات کی۔
-
سربراہ المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی ایران کی سانحہ پشاور مسجد کی مذمت؛
سوچی سمجھی سازش کے تحت علاقائی امن کو سبوتاژ کیا جارہا ہے،ڈاکٹر عباسی
سربراہ جامعة المصطفی نے ایرانی شہر قم میں پاکستانی وفد سے ملاقات میں پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت علاقائی امن کو سبوتاژ کیا جارہا ہے۔
-
امت واحدہ پاکستان کے وفد کی آیت اللہ محمد جواد فاضل لنکرانی سے ملاقات:
اسلام کے فیوض و برکات کے باعث ایران عالمی استکبار کی پابندیوں کے باوجود ڈٹ کے کھڑا ہے
آیت اللہ جواد فاضل لنکرانی نے کہاکہ ایران پہ عالمی سطح پہ پابندیاں ہیں لیکن اسلامی حکومت کے باعث ایران بتدریج ترقی کررہا ہے۔یہ فقط اور فقط اسلام کے فیوض و برکات ہیں۔
-
"امت واحدہ پاکستان " کا چالیس رکنی وفد ایران عراق روانہ
امت واحدہ کے زیر اہتمام پاکستان کے علماء، سادات کرام اور مومنین کرام کا چالیس رکنی وفد اسلام آباد سے ایران روانہ ہوگیا جو بعد ازاں عراق میں قیام پزیر ہوگا۔
-
مغرب کی طرف سے رہبرِ معظم کی توہین جہد العاجز ہے، علامہ امین شہیدی
پاکستانی ممتاز عالم دین نے کہاکہ آج رہبر معظم کے خاکے شائع کرنے سے دنیا کو یہ پیغام پہنچ گیا ہے کہ یہ طاقتیں ہر اس قوت کی توہین کرتی ہیں جس کا تعلق اللہ تعالی، وحی اور دینِ الہی سے ہو۔
-
سرمایہ دارانہ نظام کا مقابلہ ملی و اسلامی اتحاد کے ذریعہ ہی ممکن ہے، علامہ امین شہیدی
پاکستانی ممتاز عالم دین نے کہاکہ پاکستان میں اسلام دشمن قوتوں نے ڈالرز خرچ کر کے فرقہ وارانہ اختلافات کو ہوا دی، آج صورتحال یہ ہے کہ پاکیزگی، معنویت، تقدس، خدا پرستی اور محبت کے جذبات پر عناد، عدم برداشت اور شدت پسندی حاوی ہے۔
-
امت کو فرقوں میں تقسیم کرنا محمدی تصور سے متصادم عمل ہے،علامہ امین شہیدی
انہوں نے کہاکہ امت کو فرقوں میں تقسیم کرنا محمدی تصور سے متصادم عمل ہے اور اس کے مقابلہ میں تمام مسلکی دیواروں کو گرا کر نبیؐ، آلِ نبیؐ اور اصحاب کے سایہ میں امت کو متحد کرنا قرآن کا منشا اور رسول کی خواہش ہے۔
-
اسلام نے عورت کی گود کو شہداء کی تربیت گاہ قرار دیا، علامہ امین شہیدی
امتِ واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے لاہور کے قومی مرکز میں ”شہید اور شہادت“ کے موضوع پر یونیورسٹی طالبات سےخطاب کیا جس میں انہوں نے شہیدہ پرور کی حیثیت سے معاشرہ کی تشکیل میں عورت کے کردار پر گفتگو کی۔
-
تصاویر/علامہ امین شہیدی کا تہران میں مہر نیوز ایجنسی کے مرکزی دفتر کا دورہ
پاکستان کے معروف عالم دین نے مہر نیوز کے ساتھ گفتگو میں کہاکہ تمام مذاہب کو مشترکات پر جمع ہونے کی ضرورت ہے، قرآن اتحاد بین المسلمین کے لئے عظیم محور ہے۔ مکمل انٹرویو مہر نیوز پر شائع کیا جائے گا۔