مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان سے مختلف مسالک کے علمائے ،سادات کرام اور مفکرین کا 40رکنی وفد ایران کے روحانی و سیاحتی دورہ پر ہے۔ وفد نے پانچویں روز قم کے مضافاتی علاقے جمکران میں تاریخی مسجد مقدس جمکران میں حاضری دی اور نوافل ادا کیے۔ اس موقع پر شیعہ سنی علمائے کرام نے اظہار وحدت کرتے ہوئے ہاتھوں کی زنجیر بنائی اور لبیک یا مہدی ،لبیک یا حسینؑ کی صدائیں بلند کیں۔
علمائے کرام کا کہنا تھا کہ اس مقامِ مقدس پر آکر ہمیں روحانی سکون حاصل ہوا ۔ان شاء اللہ جب فرزندِ رسول حضرت حجتِ خدا امام مہدی کا ظہور ہوگا تو ہم سب ان کے لشکر کا حصہ بنیں گے۔
اس موقع پر فرہنگ شہید سردار کے مسئول نے وفد کو بتایا کہ مسجد جمکران تقریبا ایک ہزار سال قبل امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے خصوصی حکم سے تعمیر کی گئی. یہ مسجد صدیوں سے منتظرین امام کا مرکز اور امام عصر (ع) کی کرامات کی جلوہ گاہ ہے۔
آپ کا تبصرہ