1 فروری، 2023، 10:58 AM

حجاب کےحوالے سے حکومت کی نظر سیاسی اور سیکورٹی نہیں بلکہ ثقافتی اور سماجی ہے،ایرانی صدر کاقوم سےخطاب

حجاب کےحوالے سے حکومت کی نظر سیاسی اور سیکورٹی نہیں بلکہ ثقافتی اور سماجی ہے،ایرانی صدر کاقوم سےخطاب

ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے منگل کی رات قومی ٹیلی ویژن پر ایک عوام گفتگو میں شرکت کی اور ملک کے حالات اور حکومتی پالیسیوں پر بات کی۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے منگل کی رات قومی نشریاتی ادارے سے نشر کیے گئے عوامی گفتگو کے ایک پروگرام میں شرکت کی۔ انہوں نے اپنی گفتگو کے آغاز میں امام محمد تقی علیہ السلام کی ولادت باسعادت، عشرہ فجر اور انقلاب اسلامی چوالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے ایرانی قوم اور پوری امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے امام خمینی ﴿رہ﴾ کی شخصیت کو تاریخ بشریت کی ایک الہامی شخصیت قرار دیا اور کہا کہ ہمارے امام بزرگوار حقیقی معنوں میں ایک الہی شخصیت تھے اور در عین حال ایک انقلاب شخصیت بھی تھے اور انہوں نے اپنی آخری سانسوں تک اپنی اس انقلاب جذبے اور شخصیت کو برقرار رکھا۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی نے ہماری قوم کو قومی تشخص دیا اور دین کو زندہ کیا۔ امام خمینی ﴿رہ﴾ ہم سب پر بہت عظیم حق رکھتے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ تمام تر دباو اور پابندیوں کے باوجود ایران ہر شعبے میں ترقی کر رہا ہے اور آج دشمن پابندیوں کو بے اثر کرنےمیں ناکامی کی وجہ سے  ہمارے اقدامات سے ناراض ہے، انہوں نے کہا کہ حالیہ فسادات کی ایک وجہ یہ تھی کہ دشمن نے دیکھا کہ اس کی پابندیاں سیاست دانوں کے اقدامات کی وجہ سے بے اثر ہو گئی ہیں اور پابندیوں کے باوجود ہماری تیل کی برآمدات میں اضافہ ہوا، پیداوار روکنے کی کوششوں کے باوجود ملک نے 5 فیصد ترقی کا تجربہ کیا، تقریباً 10 لاکھ نوکریاں پیدا ہوئیں۔

صدر مملکت نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ یورپیوں کو اپنے لیے وہی پسند کرنا چاہیے اور دوہرا معیار ترک کرنا چاہیے کہا کہ ایران کے اندرجو کوئی بھی حالات کو خراب کرنے کی کوشش کرے گا اسے جواب دینا ہو گا۔

News Code 1914487

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha