ایرانی حکومت
-
صحافی عوام اور حکومت کے درمیان رابطے کا ذریعہ ہیں، صدر رئیسی
صدر آیت اللہ رئیسی نے صحافیوں کو عوام اور حکومت کے درمیان رابطے کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صحافی عوام کے دلوں میں امید کی شمع روشن کریں۔
-
ایران جنوبی کوریا میں منجمد فنڈز ریلیز کرانے کے لئے جد و جہد جاری رکھے گا
ایران کے نائب صدر برائے قانونی امور کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا کو گذشتہ 5 سالوں سے منجمد تقریباً 7 بلین ڈالر مالیت کے ایرانی فنڈز جاری کرنے پر مجبور کرنے کے لیے قانونی چارجوئی سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹے گا۔
-
ایران ایکسپو 2023ء میں 70 ممالک کے 1,200 قابل اعتماد اور ذمہ دار تاجروں کی شرکت، بہادری جہرمی
ایرانی حکومتی ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی برآمدی صلاحیتوں کی نمائش میں 70 ممالک سے 1,200 سے زائد قابل اعتماد تاجر، چیمبرز آف کامرس کے صدور، صنعت و تجارت کے وزراء اور عہدیداران شریک ہیں۔
-
ایران اور ترکیہ کے صدور کی ٹیلی فونک گفتگو؛
ایران کے عوام اور حکومت مشکل کی اس گھڑی میں ترک حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں، آیت اللہ رئیسی
ایرانی صدر نے ترک حکومت اور عوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ترکیہ نہ صرف پڑوسی بلکہ دوست اور بھائی بھی ہیں۔ ایرانی عوام اور حکومت اس مشکل وقت میں ترکیہ کی حکومت اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
-
حجاب کےحوالے سے حکومت کی نظر سیاسی اور سیکورٹی نہیں بلکہ ثقافتی اور سماجی ہے،ایرانی صدر کاقوم سےخطاب
ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے منگل کی رات قومی ٹیلی ویژن پر ایک عوام گفتگو میں شرکت کی اور ملک کے حالات اور حکومتی پالیسیوں پر بات کی۔
-
کینیڈا میں بچوں کی مزید اجتماعی قبروں کی دریافت؛
ایرانی حکومت کے ترجمان اور انفارمیشن کونسل کے سربراہ کا کینیڈین وزیر اعظم پر طنزیہ کنایہ
ایرانی حکومت کی انفارمیشن کونسل کے سربراہ نے کینیڈا کے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ ایران کے خلاف انسانی حقوق کی بات کرنا چاہیں تو اپنے ملک میں ایسی جگہ تلاش کریں جہاں آپ کے جوتوں کے نیچے معصوم بچوں کی اجتماعی قبریں نہ ہوں۔
-
الجزائر کے انقلاب کی سالگرہ پر الجزائری حکومت اور عوام کو ایرانی صدر رئیسی کی مبارکباد
ایران کے صدر نے اپنے الجزائری ہم منصب کے نام ایک پیغام میں الجزائر کے انقلاب کی 68 ویں سالگرہ کی آمد پر انہیں اور اس ملک کے دوست اور برادر عوام کو مبارکباد دی۔
-
ایرانی وزیر داخلہ کی مہر خبر رساں ایجنسی کے دفتر کا دورہ
ایرانی وزیر داخلہ احمد توحیدی نے مہر خبررساں ایجنسی کے مختلف شعبوں کا قریب سے مشاہدہ کیا۔
-
موجودہ حکومت کی سب سے اہم کامیابی، عوام میں امید اور اعتماد کو زندہ کرنا ہے، رہبر معظم انقلاب
انھوں نے حکومت کے صوبائی دوروں کو قابل تعریف اور اہم موضوع بتایا اور کہا: حکومت کے پہلے سال میں پورے ملک میں دور افتادہ اور محروم علاقوں سمیت اکتیس دورے انجام پائے ہیں، کاموں پر زمینی سطح پر نظر رکھی گئي ہے اور عوام کے ساتھ گہری یکجہتی پیدا ہوئي ہے جو حکومت کی دیگر کامیابیوں میں شامل ہے۔
-
کابینہ کے اجلاس کے بعد بعض وزراء کی صحافیوں سے گفتگو
اسلامی جمہوریہ ایران کی کابینہ کے اجلاس کے بعد بعض وزراء نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔